13 نومبر 2014 - 09:54
ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کا سمجھوتہ دنیا کے لئے مفید

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے سمجھوتے کو دنیا کے فائدے میں قرار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صدارتی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر حسن روحانی نے کابینہ کے اجلاس میں اس بات کو بیان کرتے ہوئے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان دوسری سطوح پر چوبیس نومبر تک مذاکرات جاری رہیں گے کہا کہ ایران کی ایٹمی مذاکراتی ٹیم نے ماضی کی طرح عوام کے مفادات اور حقوق کی بنیاد پر مذاکرات کۓ ہیں۔ صدر مملکت نے عمان کے دارالحکومت مسقط میں گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ ایران کے مذاکرات ختم ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی کہ  ملت ایران اپنی ترقی اور حقوق کے راستے سے دستبردار نہیں ہوگی۔
صدر مملکت نے اس بات پر بھی تاکید کی کہ اسلامی جمہوریہ ایران عالمی قوانین کی پابندی کے علاوہ رہبر انقلاب اسلامی کے فتوے پر بھی عملدرآمد کا پابند ہے اور یہ فتوی بجائے خود ایران کے ایٹمی پروگرام کے پرامن ہونے کی سب سے بڑی ضمانت ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲